پاناما کیس؛جے آئی ٹی نے کن 13سوالات کے جوابات کھوجے؟

Jul 10, 2017

13 Questions for jit isb Pkg 09-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/13-Questions-for-jit-isb-Pkg-09-07.mp4"][/video]

پاناما عملدرآمد کیس میں معاملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آج سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ جمع کروارہی ہے۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو 13 سوالوں کے جواب تلاش کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

ڈی جے ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی کام کرنے والی 6 رکنی جے آئی ٹی ٹیم نے اپنی 60 روز کی تحقیقات میں شریف فیملی اور دیگر افراد سے پوچھ گچھ کے دوران ان تیرہ سوالات کے جوابات ڈھونڈے۔

سوال نمبرایک گلف اسٹیل مل کیسے بنائی گئی ؟ ۔

سوال نمبر دو گلف اسٹیل مل کو فروخت کیوں کرنا پڑا؟۔

سوال نمبر تین مل کے ذمے واجبات کا کیا ہوا؟۔

سوال نمبرچار مل کی فروخت سے حاصل ہونے والا سرمایہ کہاں گیا؟۔

سوال نمبر پانچ رقم جدہ،قطر اوربرطانیہ کیسے پہنچی؟۔

سوال نمبر چھ کم سن حسن اور حسین نے لندن فلیٹس کیسے خریدے؟۔

سوال نمبر سات پاناما کیس کی سماعت کے دوران پیش کیا جانے والا قطری شہزادے کا خط حقیقت ہے یاافسانہ؟۔

سوال نمبر آٹھ بیریئرسرٹیفکیٹس، فلیٹس میں کیسےڈھل گئے؟۔

سوال نمبرنو نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کے اصل بینفشریز کون ہیں ؟۔

سوال نمبر دس ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کیسے بنی ؟۔

سوال نمبر گیارہ فلیگ شپ انویسٹمن اور ،دیگرکمپنیوں کاسرمایہ کہاں سےآیا؟۔

سوال نمبر بارہ کاروبار کیلیےخطیررقم کہاں سے آئی؟۔

سوال نمبر تیرہ حسین نواز، والد کے لیے بھاری نقدی کا تحفہ کہاں سے لائے ؟۔

عدالت میں پیش کی جانے تحقیقاتی رپورٹ کے بعد علم ہو گا کہ جے آئی ٹی، سپریم کورٹ کی جانب سے دیا جانے والا ٹاسک کس حد تک پورا کرسکی۔

IMRAN KHAN

PM Nawaz Sharif

JIT

SHARIF FAMILY

panama case

final report

Tabool ads will show in this div