امریکی ڈرون حملہ، سات دہشت گرد ہلاک
کابل : افغانستان کے صوبے پکتیا میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
افغان ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق افغانستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق افغان صوبے پکتیا میں جاسوس طیارے کے حملے میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پکتیا کے ترجمان اور گورنر کے مطابق جاسوس طیارے کا حملہ گزشتہ رات زرمت ڈسٹرکٹ میں کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق حملے میں 7 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، تاہم ہلاک ہونے والوں کا تعلق کس گروپ سے ہے یہ ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔ لاشیں فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیں۔ سماء