پی ایس 114 میں پہلے کیا ہواتھا؟

ps114

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Sot-Khi-10-07.mp4"][/video]

کراچی: پی ایس 114 کی نشست پر ضمنی انتخاب سپریم کورٹ کےحکم کے بعد ہوا۔یہ نشست پہلے مسلم لیگ نون کی تھی۔

اس نشست پر 2013 کےعام انتخابات میں عرفان اللہ مروت نے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ انھوں نے 37 ہزار 130 ووٹ حاصل کیےتھے۔ تاہم اس بار کامیاب ہونے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی صرف 23 ہزار 840 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ps114

اس نشست پر 2013 میں دوسرے نمبر پر ایم کیوایم کے روف صدیقی تھے۔جنھوں نے 30ہزار 3سو پانچ ووٹ حاصل کیے تھے۔جبکہ اس مرتبہ بھی  ایم کیو ایم 18 ہزار 106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔اس بار ایم کیوایم کے امیدوار کامران ٹیسوری تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سجاد احمد کو 2013 میں اس نشست سے صرف 3827 ووٹ ملے تھے۔ سماء

PS114

Tabool ads will show in this div