ذوالفقار مرزا کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ دو کراچی پولیس افسران معطل

کراچی: ذوالفقار مرزا کی پیشی کے باعث ایک بار پھر کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے اطراف کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیئے گئے ۔  جبکہ گزشتہ پیشی پر ذوالفقار مرزا کو گرفتار نہ کرنے پر ایس ایس پی ساوتھ کو جبری رخصت پر اور ایس پی صدر عہدے سے ہٹا دیئے گئے۔

انسداد دہشت گردی میں ذوالفقار مرزا کی پیش کے موقع پر پولیس کی جانب سے ایک بار پھر تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ۔ پولیس نے ا ے ٹی سی کورٹ کی جانب جانے والی کورٹ روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا ۔

 

پولیس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ روڈ پر قائم تمام دکانوں کے باہر موجود تمام پتھارے بھی ہٹا دیئے گئے ہیں اور اے ٹی سی کورٹ کے قریب موجود تمام دکانیں بھی بند رہیں گیں ۔ جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔

 

دوسری جانب گزشتہ پیشی پر ذوالفقار مرزا کو گرفتار نہ کرنے کے باعث ایس ایس پی ساوتھ طارق دھاریجو کو چودہ دن کی جبری رخصت پر بھیج ایس ایس پی سینٹرل چوہدری اسد کو اضافی چارج دے دیا گیا۔

 


جبکہ ایس پی صدر کو معطل کرکے ذیشان شفیق صدیقی کو ایس پی صدر کے فرائض سونپ دیئے گئے۔ فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او پریڈی بھی معطل کر دیئے گئے۔ سماء

Azadi March

Tabool ads will show in this div