وزیراعظم کرغزستان پہنچ گئے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

بشکک: وزیراعظم نوازشریف کرغزستان کے دو روزہ دورے پر دارالحکومت بشکک پہنچ گئے ہیں۔ خاتون اول بیگم کلثوم نواز بھی وزیراعظم کے ہمرا ہیں۔

کرغزستان پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔



دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف کرغزستان کے صدر او وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ملکوں کی قیادت توانائی، تجارت، معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات چیت کرے گی۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراء کرغزستان گئے ہیں، وفد کے دیگر ارکان میں وزیردفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر خرم دستگیر، جام کمال ، طارق فاطمی اور آصف کرمانی شامل ہیں۔ سماء

eid

ceo

Tabool ads will show in this div