سانحہ صفورا، غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد مل گئے، ڈی جی رینجرز

   ویب ایڈیٹر:


کراچی: ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ صفورا گوٹھ میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی ہے۔


ڈی جی رینجرز سندھ نے اس اہم پیشرفت پرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں آگاہ کیا۔ میجر جنرل بلال اکبر کا یہ کہنا تھا کہ معاملے سے وفاقی وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

سینیٹر نسرین جلیل کی صدارت میں ہونےو الے اجلاس میں آئی جی سندھ اور سیکیورٹی اداروں کے دیگر اعلٰی حکام بھی شریک تھے۔  آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ سانحہ صفورا کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر حملے میں 10 دہشتگرد ملوث ہیں جن کا ماسٹر مائنڈ ایک بار پہلے بھی گرفتار ہو چکا تھا۔ آئی جی کا کہنا تھا کہاس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ملزم کی رہائی کیسے عمل میں آئی ۔ سماء

رینجرز

جی

ڈی

policy

tajikistan

Tabool ads will show in this div