عمران فاروق قتل کیس، وزارت داخلہ اور ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

کراچی: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی کی برطانیہ حوالگی سے متعلق درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ، سیکرٹری داخلہ سندھ اور ڈی جی رینجرز کو 11 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔

ملزم معظم کی اہلیہ سعدیہ بانو نے سندھ ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں اس لئے معظم علی کی برطانیہ حوالگی کو روکا جائے ۔ اطلاعات کے مطابق معظم علی کو عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کو ستمبر 2010ء میں لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر چاقو کے وار کر کے قتل کردیا گیا تھا، سماء

رینجرز

جی

ڈی

premier

افغانستان