کراچی؛ الہ دین پارک میں جھولا گرنے سے 4 بچے زخمی

Aladdin Park Khi Still New 09-04

کراچي: گلشن اقبال میں واقع الہ دين پارک ميں جھولا گرنے سے چار بچے زخمي ہوگئے ہیں۔

ريسکيو کے مطابق الہ دين پارک ميں جھولے سے گرکر زخمی ہونے والے چار بچوں کو جناح اسپتال منتقل کرديا گيا ہے۔

وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تاہم واقع کی تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

ایس پی گلشن کے مطابق الہ دین پارک میں جھولا ٹوٹنے کی اطلاع غلط ہے، کیونکہ پارک انتظامیہ نے جھولا ٹوٹنے کی خبر کو غلط قرار دیا ہے۔ پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھولا جھولتے ہوئے چند بچے معمولی زخمی ہوئے۔

ایس پی گلشن کا کہنا تھا کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم الہ دین پارک پہنچ گئی ہیں۔ پارک انتظامیہ نے جھوٹ بول کر حقائق چھپانے کی کوشش کی توکارروائی کی جائے گی۔ سما

Sohail Anwar Siyal

SP Gulshan

Aladin Park

children injured

Tabool ads will show in this div