ایوانکا سے ملاقات کی خواہش رکھنے والا جعلی امریکی سینیٹر گرفتار

Jul 08, 2017

160720193511-ivanka-trump-intv-growing-up-donald-trump-parent-father-borger-00020812-full-169 نیو یارک: ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش رکھنے والے جعلی امریکی سینیٹر کو گرفتار کرلیا گیاجس سے چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے ملنے کے لیے آنے والے ایک شخص نے امریکی سینیٹر ہونے کا دعویٰ کیا اور ٹرمپ ٹاور کے اندر گھس آیا جب کہ سینیٹر ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص کے پاس 2 چاقو بھی تھے اور وہ ایوانکا کا پوچھ رہا تھا۔

نیویارک پولیس کے مطابق 52 سالہ ایڈمز بینیٹیز کو حراست میں لے لیا گیا، ملزم کے پاس بلٹ پروف جیکٹ اور جعلی آئی ڈی کارڈ بھی تھا جبکہ پولیس نے گرفتار شخص کو ذہنی مریض قرار دیا۔ سماء

USA

trump tower

Ivanka Trump

Man arrested

Tabool ads will show in this div