جے آئی ٹی متنازعہ ہوچکی ہے، رپورٹ بھی متنازع ہوگی

Fazal Ur Rehman Noshera Sot 01-04 اسلام آباد: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی متنازعہ ہوچکی ہے اس کی رپورٹ بھی متنازع ہوگی۔

جے يو آئي ف کے سربراہ نے بھي اپني حليف جماعت مسلم ليگ ن کي طرح پانامہ کيس کي تحقيقات کرنيوالي جے آئي ٹي کو متنازعہ قرار ديا۔

سربراہ جے يو آئي ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فوج اور حکومت کے مابين ہم نے ثالث کا کردار ادا نہيں کيا،جےآئی ٹی کےمتنازع بننے کے گہرے اثرات ہوں گے، حکومت کيخلاف سازش کاان سے پوچھيں،جو کہہ رہے ہيں۔

کشميريوں پر بھارتي مظالم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں برابر کے شریک ہیں ليکن جب انہيں يہ پوچھا گيا کہ اپوزيشن کشمير کميٹي کے چيرمين کي تبديلي کا مطالبہ کررہي تو انہوں نےتحريک انصاف کے چيرمين کي تبديلي کا مطالبہ کرديا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ميں تو کہتا ہوں پي ٹي آئي چيف کو بدل ديں سارامسئلہ ہي حل ہوجائے گا۔

فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ليے کل تمام مذہبي سياسي جماعتوں کا اجلاس لاہور ميں بلايا گيا ہے۔ سماء

JIT

pm nawaz

FAZAL UR REHMAN

jui f

Panama

Tabool ads will show in this div