سانحہ صفورا، تفتیشی ٹیم کا نجی یونیورسٹی کا دورہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سانحہ صفورا گوٹھ کی تفتیشی ٹیم نے نجی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ملزم اظہار عشرت کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔

تفتيشی ٹيم نے نجی يونيورسٹی میں معلومات جمع کیں اور ایڈمنسٹریشن بلاک سے ملزم اظہر عشرت کا ریکارڈ حاصل کرلیا، اساتذہ اور ملازمین سے بھی معلومات حاصل کی گئیں، ٹیم نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ صفورا میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس کو کو دہشت گردی کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 45 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ سماء