کراچی:ضمنی انتخاب کی گرماگرمی عدالت تک پہنچ گئی
کراچی:شہر قائد کے حلقہ پی ایس ایک سو چودہ میں ضمنی انتخاب کا دنگل کل سج رہا ہے لیکن اسے قبل ہی گرما گرمی اپنے عروج پرہے۔ کراچی کے حلقہ پی ایس114میں ضمنی انتخاب کی بازگشت انسداد دہشت گردی عدالت میں بھی سنائی دی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کہتے ہیں تیرنشانے پرنہیں لگے گا جبکہ ایم کیو ایم لندن کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ حریفوں کی ضمانتیں ضبط ہوتی نظرآرہی ہیں۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نےسندھ کی حکمراں جماعت کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے کہ کہتے ہیں پی ایس ایک سو چودہ پر کرپشن کا پیسہ لگانے والے عوامي مينڈيٹ سے محروم رہيں گے ۔ یہ بھی کہا کہ ہمارے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے،پیپلزپارٹی کے سارے رہنما نیب کو مطلوب ہیں ۔ رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے رہنماؤں کو محلوں سے نکال کر سڑکوں پر کھڑا کردیا۔ پی ایس ایک سو چودہ پر حریف اپنی خیر منائیں ۔
کراچی میں پی ایس ایک سو چودہ پر ضمنی انتخاب کل ہوگا، دعوے اپنی جگہ پر ہیں لیکن دیکھتے ہیں کل شام سورج غروب ہونےکے بعد کس کی فتح کا سورج طلوع ہوگا ۔ سماء