بھارتی ہٹ دھرمی؛کینسر کی مریضہ کو ویزہ دینےسے انکار

Patient Visa Refused Lhr Pkg 08-07

لاہور:بھارت کی طرف سے انسانی حقوق پر بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ جاری ہے۔ چندہ جمع کرکے بھارتی اسپتال میں کینسرکے علاج کے لئے دس لاکھ روپے جمع کرانے والی فائزہ کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔ پاکستان میں اٹھارہ آپریشن کرانے کے بعد بھی علاج کی منتظرجبڑے کے کینسر کی شکار فائزہ کے لیے خدا خدا کر کے ایک بھارتی اسپتال سے امید کی کرن جاگی تھی لین لیکن بھارت  نے علاج کے لئے ویزہ دینے سے انکار کردیا۔فائزہ کا کہنا ہے کہ ویزے کے لیے بھارتی سفارتخانے گئے تھے  لیکن انہوں نے کہا کہ میڈیکل ویزے دینا بند کردیے ہیں۔

چھوٹے سے کمرے میں والد کے سائے سے محروم فائزہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہے جو لوگوں کے گھروں میں کام کر کے بیٹی کو پال رہی ہے ۔بھارت میں علاج کے لئے فائزہ نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر چندا جمع کیا اور دس لاکھ روپے  جمع کرائے

فائزہ کی والدہ کہتی ہیں کہ میری بیٹی رات بھرتڑپتی رہتی ہے ،بروقت علاج نہ ہوا تو خدشہ ہے وہ لاعلاج ہوجائے گی ۔

فائزہ بھارت کی پالیسوں پر سوال اٹھاتے ہوئے معاملہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے سپرد کرنا چاہتی ہے ۔۔ اس کا کہنا ہے کہ مریضوں کے لئے تو سرحدیں تو جنگ کے دنوں میں بھی بند نہیں ہوتیں۔ سماء

CANCER

refused

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div