واہگہ بارڈر حملوں میں ملوث دہشتگردوں سمیت 6 ہلاک

ویب ایڈیٹر:

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ملیر اور لیاقت آباد میں فائرنگ سے 4 افراد جان سے گئے۔

کراچی میں من کیلئے  قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہیں۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں عمرخراسانی گروپ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرمحکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار پہنچے تو  دہشتگردوں نے بھاری اسلحے اور دستی بموں سے حملہ کردیا،جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد زخمی حالت میں دھر لیے گئےجو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپیارٹمنٹ کے مطابق چاروں دہشت گرد لاہور میں واہگہ بارڈر حملے میں ملوث تھے ۔ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ۔

اس سے پہلے پولیس نے منگھوپیر سلطان آباد میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے 2اہلکار زخمی ہوئے ۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے ۔

ملیر پندرہ میں دہشت گردوں نے ہوٹل پر فائرنگ کردی جس سے تین افراد عبدالوہاب ،فرمان اللہ اور عصمت اللہ شدید زخمی ہوئے جو اسپتال لے جاتے ہوئے راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔ پولیس نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔

ادھر لیاقت آباد نمبر 4 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ سماء

سمیت

policy

دہشتگردوں

Tabool ads will show in this div