پنجاب فوڈ اتھارٹی کا غیرمعیاری جوس بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

JUICE FACTORY RAID LHR PKG 07-07

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹي نے غيرمعياري جوس بنانے والوں کے خلاف کريک ڈاؤن تيز کرديا۔ مانگا منڈي ميں مضر صحت جوس کي فيکٹري سيل کردي گئي اور خام مال سميت تيار جوس تلف کرديا گیا۔

فوڈ اتھارٹي کي ٹيم نے خفيہ اطلاع پر مانگا منڈي ميں کارروائي کي۔ پھلوں کا گودا نہ صرف ناقص تھا بلکہ اپني معياد بھي پوري کرچکا تھا۔ گودے کي مقدار بڑھانے کے لئے کيميکل اور مصنوعي ذائقے بھي شامل کئے جارہے تھے۔ فوڈ اتھارٹي نے چارہزار کلو گودا اور جوس کا بڑا اسٹاک موقع پر ہي تلف کرديا۔

شہري کہتے ہيں کہ لوگوں کي صحت سے کھيلنے والوں کو دوبارہ کاروبار کا موقع نہيں ملنا چاہئے۔ فوڈ اتھارٹي اسٹورز پر دستياب جوسز کا معيار بھي فوري طور پر چيک کرائے۔

شہري فوڈ اتھارٹي سے مطالبہ کرتے ہيں کہ غير معياري جوسز بنانے والوں کے خلاف کارروائي ميں تيزي لائي جائے اور ايسے افراد کو سخت سزائيں دي جائيں۔ سما

raid

punjab food authority

crack down

juice factory

Tabool ads will show in this div