مریم اورنگزیب کی جے آئی ٹی پر کڑی تنقید
اسلام آباد: پرویز مشرف سے گھر جا کر بیان لیا جاسکتا ہے تو حمد بن جاسم سے کیوں نہیں؟ مریم اورنگزیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر کڑی تنقید۔ کہتی ہیں کہ جے آئی ٹی کو پہلے قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنا چاہئے تھا۔
اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے حمد بن جاسم سے جی آئی ٹی نے پہلے بیان کیوں نہیں ریکارڈ کیا۔ بیان لینے کی نیت ہے تو دنیا کے کسی کونے میں بھی جا کر لیا جا سکتا تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر اس کے پیچھے بد دیانتی ہے تو پھر یہ ڈرائیں گے اور دھمکائیں گے۔ بہانے بھی بنائیں گے مگر قطر نہیں جائیں گے۔ حمد بن جاسم کے بیان کے بعد کیس ختم ہو جاتا ہے، اس لئے بہانے بنائے جارہے ہیں۔ سما
JIT
MARYAM AURANGZAIB
panama case
Qatari Prince
hammad bin jasim
information secretary
تبولا
Tabool ads will show in this div