فاروق ستار کی پی ایس 114 پر ایم کیو ایم کو جیت کی پیشگی مبارکباد

Farooq Sattar Speech Mqm Jalsa PS 114 Khi 07-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Farooq-Sattar-Speech-Mqm-Jalsa-PS-114-Khi-07-07.mp4"][/video]

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ 9 جولائی کو ٹریلر، جبکہ پوری فلم 2018ء میں چلے گی، ہمارا مقابلہ 3 صوبائی حکومتوں سے ہے، سب کو خطرہ صرف ایم کیو ایم سے ہے، پی ایس 114 پر ایم کیو ایم کو جیت کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔

کراچی کے حلقہ پی ایس 114 پر ضمنی انتخاب کی مہم کے آخری روز منظور کالونی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تينوں مخالف جماعتيں صرف ہم پر تنقيد کرتي ہيں، ہم بلدياتي نمائندوں کو اختيارات دلا کر رہيں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ 9 جولائی کو اليکشن نہيں، بلکہ ريفرنڈم ہونے جارہا ہے، میں ايم کيو ايم کو جيت کی پيشگی مبارکباد ديتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے منقسم پاکستان کي برادريوں کو جوڑ ديا ہے۔

سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کي کمائي اليکشن ميں لگ رہي ہے، پيپلز پارٹي نے لوٹے ہوئے پیسوں سے نيلام گھر سجا ديا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کےٹو اور کےتھري منصوبے ديے، لیکن تم نے 9 سال ميں ايک کے فور نہيں بنايا۔ ہم نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان حاصل کيا، تم نے اقتدار کیلئے پاکستان کو دولخت کيا۔ سندھ کےعوام بھي ايک جےآئي ٹي بنائيں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ايم کيوايم کا ايک ايک کارکن رہنما ہے۔ سب کو اپني منزل کا معلوم ہے اور اپنا نظريہ معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کي حمايت کا خير مقدم کرتے ہيں، جبکہ جے يو آئي ف نے ايم کيوايم کي حمايت کا اعلان کر دیا ہے۔ سما

JUI-F

FAROOQ SATTAR

BYE POLLS

MQM Pakistan

PS 114

Afaaq Ahmed

advance greetings

Tabool ads will show in this div