ذوالفقار مرزا کے گھر پر چھاپہ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کراچی:پولیس نے سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا کے گھر پر چھاپے کے دوران ان کے ذاتی محافظ اور ملازم کو حراست میں لے لیا۔



کراچی کے علاقے ڈیفنس فیر 8 میں واقع ذوالفقار مرزا کی رہائشگاہ پر پولیس کی بھاری نفری اچانک چھاپہ مارنے پہنچی اور کئی اہلکار گھر کے اندر داخل ہو گئے۔ چھاپے کے وقت ذوالفقار مرزا گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی لی اور ایک گارڈ اور ملازم کو ساتھ لے گئی۔



سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزاجو کبھی سابق صدر آصف علی زرداری کے بچپن کے دوست اور انتہائی قریبی ساتھ سمجھے جاتے تھے لیکن آج کل آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف بیانات ان کی وجہ شہرت ہیں۔

متنازعہ بیانات اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں سندھ حکومت نے ذوالفقار مرزا کیخلاف 10 سے زائد مقدمات قائم کررکھے ہیں اوروہ  آج کل عبوری ضمانت ہیں۔ سماء

sadiq

Tabool ads will show in this div