مقناطیسی سیاہی کا معاملہ، سابق چیئرمین نادرا بھی میدان میں

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : مقناطیسی سیاہی کے معاملے پر سابق چیئرمین نادرا بھی میدان میں آگئے، طارق ملک کہتے ہیں انکوائری کمیشن نے بلایا تو ضرور پیش ہوں گے۔

انتخابی دھاندلی سے متعلق انکوائری کمیشن میں موجودہ چیئرمین نادرا سے فریقین کے وکلاء نے گزشتہ روز جرح مکمل کی، اس دوران مقناطیسی سیاہی کا معاملہ بھی خوب زیر بحث رہا، عثمان مبین نے انکوائری کمیشن میں بیان دیا تھا کہ انگوٹھوں کی تصدیق کا مقناطیسی سیاہی سے تعلق نہیں, نادرا کے پاس مقناطیسی سیاہی کی تصدیق کیلئے کوئی مشین بھی موجود نہیں.

واضح رہے کہ سابق چیئرمین نادرا اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کہہ چکے ہیں کہ مقناطیسی سیاہی کی وجہ سے فنگر پرنٹس کی تصدیق نہیں ہوپارہی۔

سابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے معاملے پر انکوائری کمیشن میں بلائے جانے پر پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سماء

چیئرمین

european

universities

merger

Tabool ads will show in this div