کوئٹہ، جان محمد جمالی نے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ویب ایڈیٹر :

کوئٹہ :   اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان جان محمد جمالی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جان محمد جمالی نے  تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس ارسال کردیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر جان محمد جمالی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جان محمد جمالی نے تحریری استعفیٰ منظوری کیلئے گورنر ہاؤس ارسال کردیا ،  جان محمد جمالی کے خلاف رواں سیشن میں تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہوا تھا،  جس کے بعد  گزشتہ روز ہونے والے بلوچستان  کابینہ کے اجلاس میں اس پر غور کیا گیا، واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بعد جان محمد جمالی کے خلاف ایکشن لیا گیا۔  جب کہ جان محمد جمالی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جان محمد جمالی نے مسلم لیگ ن  کی قیادت سےاختلافات پراستعفیٰ دیا ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بیٹی کے سینیٹر نہ بننے پر جان محمد جمالی نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرنے اور الگ جماعت بنانے کا بھی اعلان کیا تھا، ن لیگ بلوچستان کے بٹیر سینیٹ الیکشن میں ایسا لڑے کہ ایک کی چونچ گئی اور ایک کی دم، یعنی بلوچستان میں سینیٹ کی 2 نشستیں اندرونی جھگڑوں کی بھینٹ چڑھ گئیں۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی بیٹی ثناء جمالی کے سینیٹر نہ بننے پر ایسے دلبرداشتہ ہوئے کہ علیحدہ جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا، ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک ان کے خلاف لائی گی تو وہ اس کا مقابلہ کریں گے۔ سماء

کے

سے

نے

internet

Tabool ads will show in this div