بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی ميں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ايک ڈاکو پکڑليا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

لانڈھی میں بینک ڈکیتی کی ناکام کوشش کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا، ملزم مظہر الدین قریشی نے 15 مئی کو نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی، پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک ملزم ہلاک جبکہ مظہر الدین قریشی فرار ہوگیا تھا۔

لانڈھی کے نجی بینک میں جمعہ 15 مئی کو ملزمان داخل ہوئے اور بینک لوٹنے کی کوشش کی، پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا تھا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو شناخت کرلیا۔

ایس آئی یو نے لانڈھی میں کارروائی کر کے بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم مظہر الدین قریشی کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سماء

Azadi March

nepra

مدد

policy

eng

Tabool ads will show in this div