نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،4اہل کار زخمی

ویب ایڈیٹر:


کوئٹہ   :   بلوچستان کے علاقے نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی گاری کے قریب دھماکے میں چار اہل کار زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی زریں جنگل کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے گاڑی میں سوار چار اہل کار زخمی ہوگئے، حملے کے بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، زخمی اہل کاروں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سماء

میں

زخمی

کی

کے

Burma

gulf

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div