کور کمانڈر نوید مختار کی وزیراعلیٰ اور گورنر سے ملاقاتیں

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کراچی :  کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار  نے  گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے  ملاقاتیں  کیں، ملاقات میں شہر کی امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے جمعہ کے روز گورنر سندھ  ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے  علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں  کیں، ملاقات میں شہر میں جاری میں ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان نیشنل ایکشن پلان اور شہر کی مجموعی امن و امان کی صورت حال پر بھی گفت گو کی گئی،  رہنماؤں کے درمیان حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں  ایپکس کمیٹی کےفیصلوں پرعملدرآمدکاجائزہ بھی لیا گیا، جب کہ سانحہ صفورامیں ملوث  دہشت گردوں کی  گرفتاری پراطمینان کا اظہار بھی کیا، رہنماؤں کی ملاقات میں شہر میں جاری   ٹارگٹڈآپریشن کوبلاامتیازجاری رکھنے اور اس میں تیزی لانے پر بھی  اتفاق کیا گیا۔ سماء

اور

کی

burger

سے

puppet

pakistan vs New Zealand

aid

protect

tanker

Tabool ads will show in this div