جھنگ: پاور پلانٹ کا افتتاح، وزیراعلیٰ پنجاب کی مخالفین پر تنقید

Shahbaz Sharif Speech Haveli Shah Clean 07-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Shahbaz-Sharif-Speech-Haveli-Shah-Clean-07-07.mp4"][/video]

جھنگ : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مثبت فیصلوں کے نتائج سب کے سامنے ہیں، پاور پلانٹ کی 21 ماہ میں تکمیل ایک ریکارڈ ہے۔

جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے کی 21 ماہ میں تکمیل ایک ریکارڈ ہے، پاکستان میں لگنے والے منصوبے شفافیت کی مثال ہیں، منصوبوں سے ملک میں روزگار بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے آغاز پر مخالفت کی گئی، ہمارے مثبت فیصلوں کے نتائج سب کے سامنے ہیں، عوامی مفاد کے منصوبے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ سماء

PUNJAB

JHANG

Minister Water and Power

Haveli Bahadur Shah

Power Plan

Tabool ads will show in this div