عمران خان کی نوازشریف کےجیل جانےکی پیش گوئی

Jul 07, 2017

IMRAN KHAN MONTAGE 07-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/IMRAN-KHAN-MONTAGE-07-07.mp4"][/video]

نتھیاگلی: تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےکہاہےکہ زبردست میچ ہونے جارہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ  جس کا مجھے انتظار تھا وہ فیصلہ کن گھڑی آگئی ہے۔ نوازشریف کواڈیالہ جیل میں دیکھ رہاہوں۔

نتھیاگلی میں میڈیاسے بات کرتےہوئےعمران خان نےکہاکہ نون لیگ نےاگر اس بارسپریم کورٹ کے خلاف کوئی اقدام کیا توعوام کا سمندر آئے گا۔ نتھیا گلی میں پریس کانفرنس میں ان کا مزیدکہناتھاکہ زبردست میچ ہونے والاہے، فیصلے کی گھڑی آگئی ہے۔

عمران خان نےکہاکہ یہ سیاست نہیں کرپشن مافیا کے گاڈ فادرکےخلاف جہاد ہے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ پاکستان ميں فيصلہ کن جنگ ہورہي ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کاکہناتھاکہ قطري تلورمارنے آجاتا ہے،شريف خاندان کو بچانے کيلئے نہيں آرہا۔

انھوں نے پیشگوئی کی کہ ميں نواز شريف کو اڈيالہ جيل ميں ديکھ رہاہوں۔ سماء

IMRAN KHAN

PML N

Tabool ads will show in this div