آفاق احمد نے فاروق ستار کی حمایت کردی

AFAQ AHMED SOT 07-07

کراچی: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے سربراہ آفاق احمد نے پی ایس 114 ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری کی حمایت کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ ضائع نہ کریں، مجھے پرواہ نہیں کہ کامران ٹیسوری کامیاب ہوں یا ناکام، مہاجروں کے ووٹ ایک ہی جھولی میں جانے چاہئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج مہاجروں کے تقسیم ہونے کی وجہ سے لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں، پی ایس 114 کے عوام اپنے ووٹ کا بھرپور استعمال کریں، آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے مہاجروں کو متحد ہونا ہوگا۔ سماء

Bye Election

AFAQ AHMED

Dr. Farooq Sattar

MQMH

PS 114

Muhajir Qaumi Movement

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div