لوڈ شیڈنگ سے متعلق خواجہ آصف کا نیا دعویٰ

Khawaja Asif Speech Haveli Shah Clean 07-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Khawaja-Asif-Speech-Haveli-Shah-Clean-07-07.mp4"][/video]

جھنگ : خواجہ آصف کا دعویٰ ہے کہ ملک کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرکے عوام کے پاس جائیں گے، وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو بجلی کی پیداوار اور شارٹ فال میں 67 فیصد کا فرق تھا، بجلی کی موجودہ پیداوار 19 ہزار 248 میگا واٹ ہے۔

جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے منصوبے کی بروقت تکمیل کا کریڈٹ وزیراعظم نواز شریف کو دیا، ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر پیٹرولیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کوئی بڑے بڑے دعوے نہیں کرتے، حکومت سنبھالی تو بجلی کی پیداوار اور شارٹ فال میں 67 فیصد کا تناسب تھا، بجلی کی موجودہ پیداوار 19 ہزار 248 میگا واٹ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کو لوڈشیڈنگ سے پاک کرکے عوام کے پاس جائیں گے، عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کریں گے۔ سماء

PUNJAB

JHANG

Minister Water and Power

Haveli Bahadur Shah

Power Plan

Tabool ads will show in this div