فیس بک انتظامیہ کا جعلی اکاؤنٹس، نفرت انگیز مواد ہٹانے کا عزم

Nisar Facebook Meeting Still 07-07

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار سے فیس بک کے نائب صدر کی ملاقات ہوئی جس میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی گئی ۔

سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت کے معاملہ پر وزیرداخلہ چوہدری نثار سے فیس بک کے نائب صدر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں توہین آمیز مواد ہٹانے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ فیس بک کے نائب صدر جول کپلان کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی، وزیرداخلہ نے فیس بک انتظامیہ کو پاکستان میں دفتر کھولنے کی دعوت دی ۔

نائب صدرفیس بک جول کپلان نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس،نفرت انگیز مواد ہٹانے کا عزم ہے، پاکستان میں فیس بک کے33ملین صارفین ہیں، فیس بک کو توہین آمیزمواد سے پاک کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کیلئے کردارادا کررہے ہیں،توہین آمیزمواد کے باعث مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت آزادی اظہاررائے پر مکمل یقین رکھتی ہے،مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سماء

MUSLIMS

ISLAM

chaudhry nisar

Tabool ads will show in this div