لیاری میں عزیز بلوچ گروپ کے 3 گینگسٹرز ہلاک

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں رات گئے جاری رہیں, کارروائیوں کے دوران 3گینگسٹرز مارے گئے جبکہ کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

لیاری کے علاقے کلری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 3 کارندے مارے گئے۔ ہلاک ملزمان  کی شناخت سکندر عرف سِکو ، جہانگیر اور سمیر کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان 20 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

چاکیواڑہ میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2کارندوں کو زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔ ادھر پاپوش نگر میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارندے راشد کو گرفتار کرلیا۔
 
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزم کالعدم تنظیم کے کارندوں کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا۔ملزم قتل ،اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیے۔ سماء

team

Killed

گروپ

rates

Tabool ads will show in this div