بدین: ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں پھر توسیع

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

بدین کی مقامی عدالت نے مختلف مقدمات میں سابق وزیر داخلہ ذوالفقارمرزا اوران کے ساتھیوں کی ضمانت میں 2جون تک توسیع کردی۔  

ذولفقار مرزا اور ان کے 105 ساتھیوں کو آج 7 مقدمات میں بدین کی مقامی عدالت میں پیش ہونا تھا۔ ذوالفقار مرزا کے وکیل نےعیسیٰ ملاح نے عدالت میں کہا کہ ان کے موکل ذوالفقار مرزا کو گرفتارکیے جانے کا خدشہ ہے اسلئے عدالت انہیں پیشی سے استثنیٰ دے اور ضمانت میں توسیع کی جائے جس پر عدالت نے ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں 2 جون تک توسیع کردی۔

 ذوالفقارمرزا کی پیشی کیلئے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

دوسری جانب گزشتہ روز کراچی میں ذوالفقار مرزا کی رہائشگاہ پرچھاپے کیخلاف بدین میں جزوی ہڑتال بھی کی گئی۔ سماء

میں

crisis

ضمانت

Tabool ads will show in this div