کارگل جنگ کے ہیرو لالک جان کا یوم شہادت
گلگت : سال 1999 میں پاکستان اور بھارت کے مابین کارگل کے مقام پر ہونے والی جنگ کے ہیرو شہید لالک جان کا یوم شہادت آج عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ شہید لالک جان نے کارگل جنگ میں بہادری اور عظمت کی عظیم داستاں رقم کی۔
یکم اپریل 1967ء کو گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی وادی یسین میں پیدا ہونے والے لالک جان نے 7 جولائی 1999ء میں معرکہ کارگل کے دوران بہادری کی نئی داستان رقم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
