طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام؛ وزیراعلیٰ کے احکامات بےاثر
ساہیوال: وزيراعلیٰ پنجاب کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے گئے۔ میڈیکل کی طالبات کو پروٹوکول کے ليے ہراساں کرنے کے ملزمان کے خلاف کوئي کارروائي نہيں ہوئي۔
تین جولائي کو کول پاور پراجيکٹ کي افتتاحي تقريب ميں آنيوالے وي وي آئي پيز کے استقبال کيلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہيوال کے بارہ ٹريني ليڈي ڈاکٹرز کي ڈيوٹياں لگائي گئيں جس کے لئے ڈي ايم ايس ڈاکٹر اختر رضا اور اسسٹنٹ کمشنر ايوب بخاري پر زبردستي گرلز ہاسٹل کے کمروں ميں داخل ہونے کا الزام ہے۔
معاملہ سما نے اٹھايا تو محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرزکي غيرضروري ڈيوٹيوں پر پابندي لگادي جبکہ ينگ ڈاکٹرزبھي راستے کي ديواربن کر کھڑے ہوگئے۔
خادم اعلي نے بھي 24 گھنٹے ميں تحقيقات کيلئے وزيراعلي معائنہ ٹيم کو ذمہ داري سونپ دي مگر نتيجہ کچھ نہيں نکلا۔ ايکشن نہ ہونے پرڈاکٹرز نے احتجاجي تحريک شروع کردي ہے۔ سما