میں نے کبھی بڑھک نہیں ماری، دھرنا پارٹی سے نمٹ لیں گے

Jul 06, 2017

Pm Nawaz Speech Risal Pur Passing Out 11-04

اسلام آباد: وزیراعظم کو تاجکستان سے واپسی پرطیارے میں بھی پاناما ہنگامے کی فکر رہی، انہوں نے کہا کہ احتساب نہیں ہو رہا بلکہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

تاجکستان کے دوروزے سے واپسی پر وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سياسي حريفوں سے بات کي مگر اُن کے عزائم کچھ اور تھے، اُنيس سو باہتر سے احتساب ہو رہا ہے، ان کا احتساب نہیں ہورہا بلکہ ان کی حکومت کو غیر مستحکم کیا جارہا ہے، دھرنا ون کے بعد مخالفين سازشوں ميں مصروف ہيں ۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا پارٹی سے نمٹ لیں گے، عوام کي حمايت اور ملکي ترقي کا سفر جاري ہے ، وزيراعظم گيارہ جولائي کو کراچي ميں ميگا ترقياتي پيکج کا اعلان کريں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کا بٹن دبانے والے کا احتساب ہورہا ہے ، جے آئی ٹی کے عمل سے گزریں گے اور سرخرو ہوں گے، خدا اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے، ہمارا کاروبار 1937 سے چل رہا ہے ، احتساب اس وقت سے جاری ہےجب سیاست میں بھی نہیں تھا، بتایا جائے ہم نے کون سا قومی سرمایہ لوٹا ہے، بے ضابطگیوں کا کسی کے پاس کوئی ثبو ت نہیں، اپوزیشن ماضی میں بھی سازش کرتی رہی ،اب بھی کر رہی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمسائیہ ممالک سے ہمیشہ اچھے تعلقات کی کوشش کی، میں بھارتی وزیراعظم کی حلف برداری میں شامل ہوا، کشمیر میں اتنی قتل وغارت ہو رہی ہے اب ان سے کیسے بات کریں، کشمیر میں ایک سال کے دوران سیکڑوں افراد شہید کیے گئے، کشمیرمیں ہزاروں افراد زخمی یا اندھا کر دیا گیا ۔ سماء

pm nawaz

Panama

Nawaz Shariff

Tabool ads will show in this div