ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں آزاد اُمیدوار دستبردار

uyuyuy

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی پر حکومتی مشینری کے استعمال کا الزام لگادیا، پی ایس ایک سو چودہ سے آزاد امیدوار راؤ وسیم ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دستبردار ہوگئے، برادری سمیت حمایت کا اعلان بھی کردیا ۔

محمود آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نہ صرف حکومتی مشینری استعمال کر رہی ہے، بلکہ گینگ وار سے مدد بھی لے رہی ہے ۔

اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ نو جولائی سے پہلے پیپلزپارٹی کی ایک وکٹ گر جائے گی، پی ایس ایک سو چودہ سے آزاد امیدوار راؤ وسیم نے کامران ٹیسوری کے حق میں دستبرداری کا اعلان بھی کیا ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج پری رزلٹ دیتا ہوں کہ ایم کیو ایم بھاری ووٹوں سے جیتے گی ۔ سماء

ECP

POLLING

Bye Election

Security Meeting

kamran tessori

PS144

Tabool ads will show in this div