ضمنی انتخاب کی تیاریاں، پولیس اور انتظامیہ کا عدم تعاون

ECP IJLAS 1800 KHI PKG 06-07 ALI

کراچی : پی ایس 114 ضمنی انتخاب کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا عدم تعاون سامنے آگیا، سیکیورٹی پلان دیا گیا نہ ہی پولنگ اسٹیشنز پر بجلی پانی کا انتظام ہوسکا، سیکیورٹی خدشات پر رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔

پی ایس 114 پر ضمنی انتخاب ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، سیاسی گہما گہمی کے ساتھ ساتھ بدانتظامی بھی عروج پر ہے، ضمنی انتخاب میں 2 روز باقی لیکن پولیس نے سیکیورٹی پلان دیا نہ ہی الیکشن کمیشن کو حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست فراہم کی گئی۔

جائزہ اجلاس میں سندھ حکومت اورضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی زحمت تک نہ کی، صوبائی الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں رینجرز، پولیس اور محکمہ تعلیم کے افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پولنگ کے دوران کشیدگی کے خدشے پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری درکار ہے، ضمنی انتخاب میں تجرباتی بنیاد پر رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم استعمال ہوگا اور مخصوص موبائل ڈیوائس کے ذریعے نتیجہ مرتب کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے موقع پر پاک فوج کو طلب کرلیا ، پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔ سماء

ECP

POLLING

Bye Election

Security Meeting

PS144

Tabool ads will show in this div