عمران خان کورینجرزکےذریعے گرفتارکریں،دانیال عزیز

Jul 06, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/SSP-Torture-Case-Danyal-Talk-Isb-Pkg-06-07.mp4"][/video]

1404833-IMRAN-1494300947-645-640x480

اسلام آباد: ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت کے موقع پر دانیال عزیز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کرنے کی استدعا کردی۔

پی ٹی آئی دھرنے کے دوران ایس ایس پی پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔نون لیگ کے رہنما دانیال عزیزنےدلائل مکمل کئےاورکہاکہ تین سال ہوگئے،کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔انھوں نےعمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کرنے کی استدعا کر دی۔میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے معاملے پر انصاف نظر نہ آنے کا شکوہ بھی کیا۔

دانیال عزیز نے سوال اٹھایاکہ عمران خان کے علاوہ کسی اور جماعت کو پارا چنارجانے کی اجازت نہیں ملتی؟۔عدالت نے دانیال عزیز کو جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔فاضل جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے جلد بیانات مکمل کر کے کیس نمٹا دیں گے۔عدالت نے اس کیس میں عمران خان اور طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

DANIAL AZIZ