تحریک انصاف کےتمام عہدیدار فارغ،نئے سیٹ اپ کا اعلان

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے تمام پارٹی عہدیدار فارغ کر دئیے گئے ہیں، عمران خان نے عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں جسٹس (ر ) وجیہہ الدین رپورٹ کے مطابق پارٹی الیکشن میں بےقاعدگیاں ہوئیں ہو سکتا ہے عام انتخابات پی ٹی آئی الیکشن سے پہلے ہو جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس میں پارٹی عہدے ختم کرنے اور نئے عبوری سیٹ اپ کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا چودھری محمد سرور کو پنجاب، ڈاکٹر عارف علوی کو سندھ، اظہر فاروق کو اسلام آباد کا آرگنائرز بنایا ہے۔

عمران خان نے کہا جسٹس(ر ) وجہیہ الدین کی رپورٹ کے بعد اب بہتر الیکشن کرائیں گے۔ تسنیم نورانی سے پارٹی الیکشن کا ٹائم فریم مانگا ہے ہمارے الیکشن سے پہلے جنرل الیکشن ہو سکتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا پاکستان میں میوزیکل چیئر چل رہی ہے کوئی دین ، کوئی پٹھان ، کوئی بلوچ کے لیے سیاست کر رہا ہے۔ آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کرپ یسہ نکالنے والے اب اکٹھے ہو گئے۔ سماء

کا

tragic

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div