کراچی کی ریلوے کالونی میں پولیس مقابلہ چار ڈاکو ہلاک

کراچی: شہر کراچی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران چار ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ شہر کے مختلف مقامات میں سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری رہا۔


ریلوے کالونی میں ہونے والے واقعے میں ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو مارے گئے۔

 

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے پستول اور چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں جبکہ لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

ادھر ہل پارک کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں سمیت ستائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

 

بلال کالونی میں شعیب نامی ٹارگٹ کلر پکڑاگیا۔ پانچ قتل کا اعتراف کرنے والے ملزم سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ سماء

burger

VIP

Tabool ads will show in this div