تاجکستان کے صدر کا وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ

pm-reveiewing-guard

دوشنبے: تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں بدھ کو عشائیہ دیا۔ وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کے دو دن کے سرکاری دورہ پر ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور وزیر تجارت خرم دستگیر خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

تاجکستان کے صدر نے لکڑی کی کندہ کاری کیلئے معروف کوہ نوروز ہال میں وزیراعظم اور انکے وفد کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعظم کاسا 1000 منصوبے کے حوالے سے چار ملکی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پوگوس ورزوب وادی میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف، افغانستان کے صدر اشرف غنی اور کرغزستان کے وزیراعظم سورنو بے ینبیکوف بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم زرعی مصنوعات کی نمائش کا بھی دورہ کریں گے۔ بعد ازاں وہ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اے پی پی

PM Nawaz Sharif

sartaj aziz

dinner

Tabool ads will show in this div