کوہاٹ میں مکان کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹ

کوہاٹ : کوہاٹ ميں 3 منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوہاٹ کے نواحی علاقے گڑھی بہرام خان ميں رات گئے طارق کی 3 منزلہ مکان کی چھت اچانک گرگئی، ملبے میں 2 خواتین اور ایک بچی دب گئی۔

امدادی کارروائیوں کے دوران مکان مالک طارق کی 2 بيٹيوں 18 سالہ ہما، 25 سالہ صفيہ اور نواسی 7 سالہ نوری کی لاشیں نکال لی گئیں، لاشوں کو کوہاٹ ہيڈ کوارٹر اسپتال منتقل کرديا گيا۔ سماء

MQM

guard

مکان

Tabool ads will show in this div