مریم نواز کے بعد چیئرمین نیب کی پیشی
اسلام آباد: چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری بھی آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک سوالوں کے جواب دینے کے بعد چیئرمین نیب جوڈیشل اکیڈمی کے عقبی دروازے سے واپس روانہ ہوگئے۔
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی جے آئی ٹی میں پیشی میں چیئرمین نیب سے ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک سوال جواب ہوئے، پیشی کے بعد قمرزمان چوہدری عقبی گیٹ سے روانہ ہوگئے۔
چیئرمین نیب سے حدیبیہ پیپرملز سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، شریف فیملی سے متعلق دائر ریفرنس پر بھی سوال کیے گئے۔ سماء