حب، صدر ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے کے قریب دھماکا

ویب ایڈیٹر  :

حب :  کراچی کے قریب حب میں بم دھماکے  سے تین اہل کار زخمی ہوگئے، دھماکا صدر ممنون حسین کے بیٹے طلعت ممنون کے قافلے کے قریب ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کی شام حب میں جمعہ خان ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا،  بم  صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے نو  نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا،  دھماکے سے قافلے میں شامل تین سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے حب اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے میں صدر مملکت کے بیٹے  طلعت ممنون محفوظ رہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت ہوٹل پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اطراف میں موجود دکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، کسی تنظیم کی جانب سے  دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ سماء

کے

Burma

disrupt

helmand

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div