مریم نوازدورحاضرکی خوبروخاتون سیاست دان
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Ak-Maryam-Style-PKG-05-07-1.mp4"][/video]

اسلام آباد: جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر مریم نواز کا اسٹائل سب کی توجہ کا مرکز رہا۔
وہ آئیں، وہ اُتریں اورجیسے کارکنوں کے دل فتح کرلیے۔مریم نواز کی پیشی پرہرآنکھ ان کی منتظرنظرآئی۔دختر اول نے گاڑی سے باہر قدم رکھےتوسرتا پا،سبز رنگ نمایاں تھا۔ انھوں نے پاکستانی جھنڈے کا ہم رنگ سبز جوڑا زیب تن کیاہواتھا۔
مریم نوازکااسٹائل جیسے پاکستانیت کی ترجمانی کررہا تھا۔سمٹے ہوئے بالوں پرنفاست سےجارجٹ کا ہرا دوپٹہ جما تھاتوکانوں میں نفیس سبز بندے تھے۔ مریم نواز کے اسٹائل ان کے ذوق کی عکاس دکھائے دئیے۔ سماء