الطاف حسین کا وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون

ویب ایڈیٹر:


کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ پر زور دیا ہے کہ وہ کراچی میں پانی کا بحران حل کرنے میں کردار ادا کریں۔

الطاف حسین نے لندن سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلیفون کیا اور کراچی کے امن و امان سمیت پانی کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ  پانی کا بحران حل کرنے کیلئے کردار ادا کریں ، اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے پاس تجاویز موجود ہیں ۔

 پانی کا بحران حل کرنے کے معاملے پر آج ایم کیوکا وفد وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی کرے گا۔

الطاف حسین نے سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی کوششوں کو سراہا۔ سماء

کو

سندھ

aid

galaxy

Tabool ads will show in this div