پولیس کی مبینہ فائرنگ، ڈسکہ بار کے صدر سمیت 2 وکلاء جاں بحق

ویب ایڈیٹر

سیالکوٹ : ڈسکہ میں پولیس اور وکلاء کے درمیان تصادم شدت اختیار کر گیا، مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس سمیت 2 وکلاء جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈسکہ میں پولیس اور وکلاء کے درمیان تصادم شدت اختیار کر گیا، پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی، مبینہ طور پر گولیاں لگنے سے ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 2 وکلاء زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی دوسرا وکیل بھی گوجرانوالہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، تیسرے زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈسکہ بار ميں پوليس کی مبينہ فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سيالکوٹ سے رپورٹ طلب کرلی، واقعے کی فوری تحقيقات کا حکم بھی دیا ہے۔

پولیس کی مبینہ فائرنگ سے وکلاء کی ہلاکت پر گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں وکلاء نے احتجاج شروع کردیا، جس کے باعث کئی سڑکیں بلاک ہوگئی ہیں۔

نمائندہ سماء کے مطابق وکلاء نے اسپتال میں بھی شدید احتجاج کیا جبکہ پولیس اہلکار سے اسلحہ اور تشدد کی کوشش بھی، اسپتال میں بھی صورتحال کشیدہ ہوگئی، ڈاکٹرز خوف کا شکار ہیں جبکہ مریض بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

وکلاء کا مؤقف ہے کہ صدر ڈسکہ بار سمیت 2 وکیلوں کی ہلاکت کے ذمہ دور پولیس اہلکار ہیں، ان کیخلاف بھرپور کارروائی چاہتے ہیں۔ سماء

birthday

elections

clean

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div