ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں نے عدالت میں قتل عام کا منصوبہ بنایا، آئی جی سندھ

ویب ایڈیٹر

کراچی : آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں نے عدالت میں قتل قام کا منصوبہ بنایا تھا، مسلح افراد نے دہشت پھیلائی، پولیس نے پیشہ ورانہ کارروائی کرکے ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے روکا، سابق وزیر داخلہ کی سیکیورٹی کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے باہر پولیس تعینات کی۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 مئی کو ذوالفقار مرزا کی سیکیورٹی کیلئے عدالت کے باہر پولیس تعینات کی، سابق وزیر داخلہ کے ساتھ مسلح افراد موجود تھے، جنہوں نے اسلحہ کی نمائش کرکے دہشت پھیلائی، ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں نے عدالت کے اندر اور باہر قتل عام کا منصوبہ بنایا تھا۔

وہ کہتے ہیں کہ پولیس نے پیشہ ورانہ کارروائی کرکے ناخوشگوار واقعہ روکا، پولیس نے 11 جرائم پیشہ افراد کو بھی حراست میں لیا، ملزمان سے سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

آئی جی غلام حیدر جمالی کی سندھ ہائیکورٹ آمد پر صحافیوں نے پولیس تشدد کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ سماء

جی

آئی

سندھ

premier

kirkuk

Tabool ads will show in this div