اداکارہ میرا اگست میں پیا دیس سدھار جائیں گی

C9sx4rWXkAAEKtk

لاہور : معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ماہ اگست میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہیں، جس کے بعد وہ شوبز کو خیر آباد کہہ دیں گی۔

سماء سے خصوصی گفت گو میں معروف لولی اور بالی ووڈ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ماہ بائیس اگست کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جب کہ پانچ اگست کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ان کی مہندی اور دعوت ولیمہ نومبر میں ہوگا۔

Meera-Wedding

اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ اب میں پاکستان کی مہمان ہوں اور شادی کے بعد بیرون ملک امریکہ منتقل ہوجاؤں گی اور شادی کے بعد شوبز کو خیر آباد کہہ دوں گی۔

engagement-ring

میرا کے مطابق دلہا فیملی فرینڈ ہیں، جب کہ ان کا تعلق شوبز کی دنیا سے نہیں، میرا کی یہ ارینج میرج ہے، جس پر میرا اور اہل خانہ بہت خوش ہیں۔

538_1_33444

ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی تیاریاں زور اور شور سے جاری ہیں، جب کہ میرا کا عروسی جوڑا فیشن ڈیزائنربی جی تیار کریں گی، جو قیمتی اور روایتی سرخ رنگ کا ہوگا۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

LOLLYWOOD

ACTRESS

Wedding Bells

Tabool ads will show in this div