جان مکین کی کابل پہنچتے ہی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی
کابل/ اسلام آباد/ واشنگٹن : امریکی سینیٹر جان مکین نے پاکستانی سرزمین سے قدم اٹھاتے ہی پینترا بدل ڈالا اور دھمکی آمیز انداز میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرے، دہشت گردی کیخلاف رویے میں اگر پاکستان تبدیلی نہیں لایا تو پھر امریکا کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹرجان مک کین نے کہا ہے پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی ہے، تاہم اسے مزید ٹھوس اور سخت کارروائیاں کرنے کی ضرورت ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ ساری صورت حال امریکی صدر ٹرمپ، جنرل میٹس اور جنرل مک ماسٹر کو بتائیں گے۔ مکین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مزید تعاون کرے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم نے اپنے دورے کے دوران پاکستان پر واضح کردیا ہے کہ اگر وہ اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا تو پھر امریکا کو اپنا رویہ تبدیل کرنا پڑے۔ سماء