تنازعات میں گھری مریم نواز کون ہیں؟ ویڈیو دیکھیں

Desk Maryam Twitter Pkg 04-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Desk-Maryam-Twitter-Pkg-04-07.mp4"][/video]

دوہزارتيرہ سے پہلے تک پاکستانی سیاست میں غیرفعال کردار آج پاکستان کا سب سے بڑا موضوع بن گیا۔

عدالتی حکم پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی چیئرمین شپ سے ہاتھ دھوتے ہی مریم نوازشریف نے مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا ونگ ترتیب دے ڈالا اور آہستہ آہستہ پارٹی کی سب سے اہم ترین شخصیت بن گئیں، مریم نوازشریف کو شریف خاندان کا مستقبل قرار دے دیا گیا۔

بھاری بجٹ سے چلنے والا میڈیا سیل پرائم منسٹرہاؤس کے معاملات میں شریک ہونے لگا اور پھر ایک کے بعد ایک تنازعات مریم نوازشریف سے جڑنے لگے، کوئی سرکاری عہدہ نہیں تو حکومتی اجلاس کی سربراہی کیسے۔

پتہ کھڑکے یا دل دھڑکے پي ايم ہاؤس ميں کچھ ہو يا جاتي امرا ميں ہر خبر میڈیا کو دینے والی مریم نواز کا نیوز لیکس میں کیا کردار تھا سوال اٹھنے لگے۔

دوہزار سولہ میں مریم نواز کا نام پانامہ آف شور کمپنی کی بینفشل اونر کے طور پر آیا تو پارٹی قیادت کا دفاع کرنے والی خود اپنے دفاع پر مجبور ہوگئیں۔

تینتالیس برس کی مریم نواز نے میڈیا منجمنٹ کے ذریعے تمام حکومتی شعبوں پر اپنا زبردست اثر ڈالا، مستقبل کی لیڈر کہلانے والی خاتون راہنما کے لیے حالیہ پانامہ تنازع ان کی زندگی کا سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ سماء

PML N

JIT

MARYAM NAWAZ

Panama leaks

panama papers

Judicial academy

Tabool ads will show in this div