گوجرانوالہ ،نامعلوم افراد کی وکیل رانافلک شیرکی گاڑی پر فائرنگ

ویب ایڈیٹر :

گوجرانوالہ : کامونکی میں نامعلوم افراد نے وکیل  رانا فلک شیر کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد وکیل رانا فلک کو  تشویش ناک حالت مٰن اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں نامعلوم مسلح افراد نے وکیل رانا فلک شیر کی گاڑی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا، مسلح افراد نے وکیل رانا فلک شیر کی گاڑی کو روکا اور ان پر فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، گاڑی میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی سوار تھیں، اپنے ابتدائی بیان میں اہلیہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ہماری گاڑی کو روکا اور صرف میرے شوہر  کو نشانہ بنایا اور ان پر فائرنگ کی، انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ سماء

کی

پر

MQM

فائرنگ

helicam

Tabool ads will show in this div